۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین صددی امام جمعه منامه

حوزہ/ انہوں نے کہا: لوگوں کو چاہئے کہ اس سال عزاداری امام حسین علیہ السلام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تا کہ مظلوم کربلا ؑ کی عزاداری اس برس پہلے سے کہیں زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرین میں واقع شہرمنامہ کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی صددی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران عشرہ محرم کی عظمت اور مرتبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگوں کو چاہئے کہ اس سال عزاداری امام حسین علیہ السلام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تا کہ مظلوم کربلا ؑ کی عزاداری اس برس پہلے سے کہیں زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایاجا سکے۔

انہوں نے کہا: مجالس عزا کے دوران تمام عزاخانے لوگوں سے بھرے ہونے چاہئے، کیوں کہ عشرہ محرم ایمان کا دروازہ ہے، بیداری پیدا کرنے والا ادارہ ہے، بصیرت کا مرکز ہے، ہدایت کی علامت ہے، مشعل راہ ہے، مقام رحمت ہے، اصلاحی مرکز ہے، جوش و جذبے کی جگہ ہے، عقل و شعور کی نشست ہے، دسترخوان رحمت و برکت ہے اور منبع طہارت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .